اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی پیش کردہ چار قراردادیں منظور کر لی ہیں، جن کا تعلق ہتھیاروں کے کنٹرول اور جوہری سلامتی سے ہے۔
پاکستان کے مستقل مشن کے مطابق منظور شدہ قراردادوں میں علاقائی تخفیف اسلحہ، اعتماد سازی کے اقدامات، روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول اور جوہری ہتھیاروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ کمیٹی نے دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کیں، جبکہ دیگر دو قراردادیں رکن ممالک کی بھاری اکثریت سے منظور ہوئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے دہائیوں سے اقوام متحدہ میں جوہری اور روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور اعتماد سازی کے اقدامات کی قیادت کی ہے۔ یہ قراردادیں بین الاقوامی سطح پر سلامتی اور ہتھیاروں کی تخفیف کے اہم اقدامات کو تقویت دینے کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔
پاکستان کی طرف سے اعتماد سازی کے اقدامات کا مقصد خاص طور پر بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد خطے میں سلامتی کو مضبوط کرنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






