اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کرنے والے اعجاز ملاح کو گرفتار کرلیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا کہ بھارتی خفیہ اداروں نے اعجاز ملاح کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ انہیں ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں خریدے۔ جب وہ یہ وردیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا تو پاکستانی اداروں نے اس پر نظر رکھنا شروع کر دی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت نے پہلے اعجاز ملاح کو سمندر سے گرفتار کیا اور بعد ازاں اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ بعد ازاں بھارتی ایجنسیوں نے اسے پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے تیار کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور حق کے موقف کی حمایت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ “آپریشن سندور” کی ناکامی کے بعد بھارت نے ایک بار پھر جھوٹی مہمات کا سہارا لیا ہے۔ دوسری جانب، اعجاز ملاح نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے اسے سمندر سے گرفتار کیا اور دھمکی دی کہ اگر ان کے لیے کام نہ کیا تو اسے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






