قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، جن کی میزبانی قطری انٹیلی جنس کے سربراہ عبداللّٰہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے وفد کی قیادت وزیرِ دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں، جبکہ افغان وفد کی سربراہی وزیرِ دفاع ملا یعقوب کے سپرد ہے۔ دونوں جانب سے اعلیٰ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مذاکرات میں دہشت گرد گروپوں کی سرحد پار دراندازی کے خاتمے پر توجہ دے رہا ہے، جب کہ افغان وفد میں افغان انٹیلی جنس کے سربراہ بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں