مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث چھ روز سے بند راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی مرکزی گزرگاہ فیض آباد انٹرچینج کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
انتظامیہ نے فیض آباد جانے والے راستوں سے کنٹینرز ہٹانے کا عمل شروع کردیا ہے، جب کہ فیض احمد فیض اسٹیشن سے ائیرپورٹ تک میٹرو بس سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ اڈے، ہوٹلز، ہاسٹلز، ریسٹورینٹس اور دکانیں کھولنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں، اور فیض آباد مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ ادھر لاہور میں بھی پانچ روز بعد اورنج لائن، اسپیڈو بس اور میٹرو بس سروس بحال کردی گئی ہے۔ تاہم چوک یتیم خانہ، ملتان روڈ، بابو صابو اور اسکیم موڑ کے راستے تاحال بند ہیں، جہاں کنٹینرز اور خار دار تاریں بدستور نصب ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں