ہنزہ میں گزشتہ رات 8 بج کر 58 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
منفی درجۂ حرارت کے باعث سخت سردی کے باوجود چیپورسن گوجال کے رہائشیوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔ مقامی افراد کے مطابق زلزلے کے دوران زیر زمین تین بڑے دھماکوں جیسی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور متعدد مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں۔ ذرائع کے مطابق چیپورسن کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو ماہ سے وقفے وقفے سے زمینی جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں، جس پر مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں