لاہور میں سکیورٹی خدشات کے باعث شہر کی بیشتر اندرونی سڑکیں اور داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر دوسرے شہروں کو جانے اور وہاں سے آنے والے تمام موٹروے انٹری و ایگزٹ پوائنٹس بھی عارضی طور پر بند ہیں۔
ذرائع کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کے باعث میٹرو بس سروس کو بھی جزوی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں راستے بند ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ دفاتر جانے والے افراد اور ایمبولینسز کو اسپتال پہنچنے میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ فیروزپور روڈ کے مقام چنگی امر سدھو پر ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے، جہاں ایک شہری کی میت لے جانے والی ایمبولینس بھی راستہ بند ہونے کے باعث پھنس گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں