افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب , بڑی کامیابی حاصل کر لی

پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے چھ مختلف مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستانی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کی کئی سرحدی چیک پوسٹیں تباہ کر دیں اور متعدد افغان فوجیوں و خوارج کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ کے مقامات پر فائرنگ کا مقصد خوارج کو سرحد پار کروانا تھا، تاہم پاکستانی فوج نے نہایت مستعدی سے ردعمل دیتے ہوئے انیس اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی فوری اور شدید جوابی کارروائی اب بھی جاری ہے، جبکہ افغان طالبان اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close