لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو اچانک بند کرنے کا اعلان کردیا گیا، جس پر والدین اور طلبہ حیران رہ گئے۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق اسکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کو فوری طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل راولپنڈی کے متعدد نجی تعلیمی ادارے بھی اسی صورتحال کے پیش نظر بند کر دیے گئے تھے۔ ادھر اسلام آباد میں ایک مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ دارالحکومت کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید برآں، موبائل ڈیٹا سروس میں تعطل کے باعث شہری انٹرنیٹ کے استعمال میں بھی دشواری محسوس کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں