نصیرآباد کے علاقے پٹ فیڈر کینال کے قریب ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ٹریک کے نیچے ٹائم بم نصب کیا تھا، اور اسی ٹریک سے کچھ دیر بعد جعفر ایکسپریس گزرنے والی تھی۔
دھماکے سے ریلوے لائن کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ حفاظتی اقدامات کے طور پر مسافر ٹرینوں کو قریبی اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ ایس ایس پی غلام سرور کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ریلوے کا ایک ملازم جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں