کوالالمپور میں ایک پروقار شاہی تقریب کے دوران انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا۔
یہ اعزاز ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ اور یونیورسٹی کی آئینی سربراہ، تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ، نے وزیراعظم کو پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا عظیم مرکز ہے اور یہ ادارہ مسلم دنیا میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کا روشن مینار بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا دو برادر ممالک ہیں جو نوجوان آبادی سے مالا مال ہیں، اس لیے ہماری مشترکہ ذمے داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم کریں جن کے ذریعے وہ انسانیت کی خدمت کرسکیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر یہ بھی اظہارِ خواہش کیا کہ پاکستان اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کے درمیان علمی اور تحقیقی تعاون مزید مضبوط اور دیرپا ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں