بھارت ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا سکا، حقائق نہیں چھپائے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ “معرکۂ حق میں بھارت ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا سکا”۔

غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار یا حقائق سے کھیلنے یا انہیں چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی ہمیشہ مؤثر، جامع اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ہر قسم کی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں، چاہے وہ مقامی ہو یا مشرقی یا مغربی ممالک سے حاصل کی گئی ہو۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close