وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سمود فلوٹیلا واقعے کے بعد گرفتار پاکستانیوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے پاکستان متحرک ہے،
ترجمان کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں ہیں مگر محفوظ اور صحت مند ہیں، انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قانونی کارروائی کے بعد ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کی واپسی کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں سے رابطہ ہے اور ماضی میں بھی وزارت خارجہ نے کچھ افراد کی واپسی میں معاونت کی، حکومت پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور توقع ہے کہ واپسی کا عمل آئندہ چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں