سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزہ بند میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بتایا گیا کہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جو پہاڑی علاقوں میں چھپے ہوئے تھے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close