اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی صحافی کو دو ٹوک جواب

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی لابی میں بھارتی خاتون صحافی کے سوال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہا ہے۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں، وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے جنرل مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن غرور میں آیا اور ذلت کے ساتھ واپس گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جنگ جیت لی ہے اور اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close