وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات، اعلامیہ جاری

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس کا اعلامیہ وزیراعظم آفس نے جاری کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے عالمی تنازعات کے خاتمے کی ان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان-بھارت جنگ بندی اور غزہ میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں ممکنہ تباہی کو روکنے اور مسلم رہنماؤں کو نیویارک میں مدعو کرنے پر بھی صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہا۔ ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ جاری رہی، جس کے بعد وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close