توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، استغاثہ نے اپنی کارروائی مکمل کر لی۔ اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، جہاں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور دونوں فریقوں کے وکلاء پیش ہوئے۔
آخری دو گواہوں، نیب کے محسن ہارون اور ایف آئی اے کے شاہد پرویز، کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے۔ اب ان پر 24 ستمبر کو جرح ہوگی۔ مجموعی طور پر 20 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوئے، جن میں سے 18 پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔ سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں