وزیراعظم کیجانب سے سیلاب سے متاثرین کے لیے بہت بڑا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کے گھریلو صارفین کے لیے اگست کے بجلی بل مکمل طور پر معاف کر دیے گئے ہیں اور جو صارفین پہلے ہی بل ادا کر چکے ہیں،

انہیں وہ رقم واپس کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوئی احسان نہیں بلکہ ان متاثرین کا حق ہے، کیونکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لوگوں کے گھروں، مال مویشیوں اور قیمتی سامان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی، صنعتی اور کمرشل صارفین کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور ان کے بلوں کی وصولی فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور وفاقی حکومت اپنے وسائل سے ان علاقوں کے بجلی بل ادا کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھے گی اور متاثرہ افراد کے لیے یہ اقدام ان کی مشکلات کم کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close