پُرتشدد ہنگامے، سابق وزیراعظم کی اہلیہ زندہ جل گئیں

نیپال میں کرپشن کے خلاف شروع ہونے والے پُرتشدد مظاہروں نے خطرناک شکل اختیار کر لی۔ دارالحکومت کھٹمنڈو سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین نے سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کے گھر کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ زندہ جل گئیں۔

مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب حکومت نے سوشل میڈیا سائٹس سمیت 26 ویب سائٹس پر پابندی عائد کی، تاہم عوامی دباؤ کے بعد حکومت کو پابندی ہٹانا پڑی۔ تشویشناک صورتحال کے بعد وزیراعظم کے پی شرما اولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، لیکن مظاہرین نے کرفیو کے باوجود ان کی رہائش گاہ اور صدر رام چندر پوڈیل کے گھر کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزرائے اعظم پشپا کمل دہل عرف پراچندا، شیر بہادر دیوبا اور وزیر توانائی دیپک کھڑکا سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کے گھروں کو بھی مظاہرین نے نقصان پہنچایا اور ان پر حملے کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close