وزیراعظم کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات، کیا بات چیت ہوئی ؟ جانئے

وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

پیوٹن نے وزیراعظم شہباز شریف کو نومبر میں ماسکو میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے شہباز شریف سمٹ میں شرکت کے لیے ماسکو آئیں گے۔

روسی صدر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں معمولی کمی آئی ہے، جسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے اور یو این میں بھی دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close