نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے اور کسی غیر متوقع صورتحال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات تجویز کیے ہیں۔
این سی سی آئی اے نے بتایا ہے کہ اگر صارف کو لگے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے یا کسی اور نے اس تک رسائی حاصل کر لی ہے تو فوری طور پر واٹس ایپ کو ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کریں اور اپنا فون نمبر درج کریں۔ ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والا 6 ہندسوں کا کوڈ فوراً درج کریں، جس سے ہیکر کے موبائل سے آپ کا واٹس ایپ فوراً لاگ آؤٹ ہو جائے گا کیونکہ واٹس ایپ ایک وقت میں صرف ایک ڈیوائس پر فعال رہ سکتا ہے۔
این سی سی آئی اے نے کہا کہ اگر ہیکر نے “Two-Step Verification” آن کر رکھی ہے اور آپ کو PIN معلوم نہیں تو واٹس ایپ آپ سے 7 دن انتظار کرنے کو کہ سکتا ہے، لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ کوڈ درج کرنے کے بعد ہیکر کا اکاؤنٹ استعمال روک دیا گیا ہے اور اس دوران کوئی بھی پیغامات پڑھ یا بھیج نہیں سکتا۔
این سی سی آئی اے نے صارفین پر زور دیا کہ ہیکنگ کے خلاف یہ فوری اقدامات مؤثر اور محفوظ ہیں اور انہیں فوراً نافذ کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






