گوگل کی جانب سے گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو اس کی مختلف سروسز اور ایپس میں شامل کرنے کے لیے کافی کام کیا جار ہا ہے، جس کے بعد اب بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گوگل میپس نیوی گیشن میں بہت جلد ایسا ہونے والا ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میپس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس بیٹا ورژن میں نئے جیمنائی اسسٹنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ اسے ان ایبل کرنے پر گوگل اسسٹنٹ کی بجائے جیمنائی کی جانب سے اس وقت ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے جب صارف کی جانب سے نیوی گیشن انٹرفیس کے اوپر دائیں کونے پر مائیکرو فون آئیکون پر کلک کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں