گوگل کا پاکستانی طالبعلموں کے لیے بڑا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے 18 سال یا اس سے زائد عمر کے پاکستانی طلباء کو مفت “گوگل اے آئی پرو پلان” فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ سہولت ایک سال کے لیے بلا معاوضہ سبسکرپشن کی صورت میں دی جائے گی، جس کا مقصد طلباء کی تعلیم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے طلباء جدید اے آئی ٹولز اور فیچرز تک رسائی حاصل کریں گے، جن میں جیمنائی 2.5 پرو ماڈل کے ذریعے گہرائی سے تحقیق اور جدید خصوصیات شامل ہیں۔

گوگل نے بتایا کہ طلباء کو جی میل، گوگل ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور میٹ میں اے آئی کی مدد دی جائے گی، جس کی بدولت وہ ای میلز کا خلاصہ نکالنے، پریزنٹیشنز تیار کرنے اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے جیسے کام آسانی سے انجام دے سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close