بجلی پیداکرنے والا کنکریٹ تیارکرلیا گیا

امریکی ماہرین نے ایک نیا قسم کا کنکریٹ تیار کیا ہے جو گھروں اور گاڑیوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے بیٹری کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔

یہ کنکریٹ سمنٹ، پانی، کاربن بلیک اور ایک خاص محلول سے مل کر بنتا ہے جو اندرونی طور پر بجلی جمع اور خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق صرف پانچ مکعب میٹر اس مٹیریل سے ایک عام گھر کی توانائی کی تمام ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں۔ یہ دریافت پہلے سے موجود نظام کو دس گنا بہتر بناتی ہے، اور مستقبل میں ایسے کنکریٹ کی تیاری کا مقصد اسے بجلی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ خودکار مرمت اور کاربن جذب کرنے کے قابل بھی بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close