ایپل نے حال ہی میں آئی فون 17 سیریز لانچ کی، مگر نئے فون خریدنے والے صارفین کو ایپل انٹیلی جنس (AI) فیچر میں بگ کی شکایات کا سامنا ہے۔
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 سیریز کی متعارف کرائے جانے کے چند روز بعد ہی خریداروں نے چاروں ماڈلز میں سافٹ ویئر بگ کی نشاندہی کی۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فونز پر AI فیچرز ڈاؤن لوڈ نہیں کر پا رہے، جب کہ کچھ صارفین کے مطابق فیچرز انسٹال ہونے کے باوجود بھی کام نہیں کر رہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایپل انتظامیہ اس مسئلے سے آگاہ ہے اور جلد ہی اس کا حل پیش کرنے پر کام کر رہی ہے۔
اس بار ایپل نے چار ماڈلز متعارف کرائے ہیں: آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس۔ آئی فون پلس ماڈل کو ختم کرکے اس کی جگہ آئی فون 17 ائیر لایا گیا ہے۔ نئے ماڈلز میں وائرلیس میگ سیف چارجنگ اور بہتر بیٹری لائف شامل کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں