پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی سہولت کے لیے جلد ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔
واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق، آئی او ایس صارفین کے لیے آئندہ دنوں میں “Status updates with close friends” کے نام سے فیچر متعارف ہوگا۔ اس فیچر کے تحت صارفین اپنے قریبی دوستوں کی ایک مخصوص لسٹ بنا سکیں گے اور اسٹیٹس پوسٹ کرتے وقت صرف انہی افراد کو منتخب کرسکیں گے۔ اس طرح وہ اسٹیٹس عام طور پر سب کے بجائے صرف منتخب دوستوں تک محدود رہے گا۔
یہ فیچر انسٹاگرام کے کلوز فرینڈز آپشن سے مشابہ ہے، جہاں صارفین صرف چند مخصوص افراد کے ساتھ اپنی پوسٹس یا اسٹیٹس شیئر کرتے ہیں۔ تاہم فی الحال واٹس ایپ بیٹا انفو نے اس فیچر کے باضابطہ اجرا کی تاریخ نہیں بتائی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں