پاک بھارت ٹاکرا، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری تھا کہ اچانک بارش نے میچ کو روک دیا۔

محمد عباس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بھارتی ٹیم نے مقررہ چھ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو اوورز میں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے تین اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنا لیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ موسم صاف ہونے کے بعد کون سی ٹیم بازی مارتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close