پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے آنے جا رہی ہیں، اور اس بار میدان ہوگا ہانگ کانگ۔ دونوں روایتی حریف ٹیموں کا مقابلہ 7 نومبر کو ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں پاکستان، بھارت اور کویت گروپ “سی” میں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی عباس آفریدی کی قیادت میں قومی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ یہ دلچسپ ایونٹ 7 سے 9 نومبر تک جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت اس سے قبل ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران تین بار ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر چکے ہیں، اور اب شائقین کرکٹ ایک بار پھر ایک سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں