پی سی بی کا نیا فیصلہ، میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیزن 2025-26 کے لیے میچ آفیشلز کے نئے پینلز کا اعلان کر دیا ہے، جن میں پہلی بار 13 خواتین امپائرز بھی شامل کی گئی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی جبکہ امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور سلیمہ امتیاز شامل ہیں۔ سلیمہ امتیاز کی شمولیت کو خواتین امپائرنگ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ایلیٹ پینل میں مجموعی طور پر 18 امپائرز اور 10 میچ ریفریز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امپائرز کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں جانچنے کے لیے سپلیمنٹری پینل کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے — سپلیمنٹری پینل 1 میں 14 جبکہ پینل 2 میں 24 امپائرز شامل ہیں۔

میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں 10 افراد کو جگہ ملی ہے، جب کہ ایمرجنگ پینل میں ملک بھر سے 40 نئے امپائرز کو موقع دیا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان پینلز کی تشکیل کا مقصد ملک بھر میں امپائرنگ اور میچ ریفریز کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close