ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ بی سی سی آئی سے معافی مانگنے سے متعلق خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ “میں نے کبھی معافی نہیں مانگی اور نہ ہی کبھی مانگوں گا کیونکہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا”، انہوں نے لکھا۔ محسن نقوی نے بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اصل کام صرف اپنے لوگوں کو گمراہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت نے کرکٹ میں سیاست کو شامل کر کے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے سی سی کے صدر کی حیثیت سے وہ بھارت کو ٹرافی دینے کے لیے پہلے بھی تیار تھے اور اب بھی ہیں۔ “اگر وہ چاہتے ہیں تو میرے دفتر آ کر ٹرافی لے جائیں”، محسن نقوی نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں