ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی، مگر اس سے قبل بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے بڑے مقابلے سے قبل آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا اور بلے باز ابھیشیک شرما کی فٹنس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز بھارت اور سری لنکا کے سنسنی خیز میچ میں ہاردیک پانڈیا اور ابھیشیک شرما ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ پانڈیا پہلا اوور کرنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے، جبکہ ابھیشیک شرما بھی 10ویں اوور میں انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہوئے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مورنے مورکل نے کہا کہ ابھیشیک شرما کی فائنل میں شرکت کا امکان ہے، لیکن ہاردیک پانڈیا کے حوالے سے حتمی فیصلہ 27 ستمبر کو ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں