حارث رؤف نے میچ ریفری کو خاموش کرا دیا

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی بھارتی شکایت کی سماعت کے دوران پاکستانی کرکٹر حارث رؤف نے مؤقف پیش کرتے ہوئے میچ ریفری رچی رچرڈسن کو سوالات سے ہی خاموش کرا دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن منانے کے انداز پر اعتراض اٹھایا گیا تھا، جس کی سماعت آئی سی سی میچ ریفری نے کی۔ دوران سماعت صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیلیبریشن کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں، یہ صرف شائقین کے لیے تھا۔

میچ ریفری نے حارث رؤف سے چھ صفر کے اشارے پر سوال کیا تو انہوں نے الٹا سوال کیا کہ “آپ کے خیال میں اس کا مطلب کیا تھا؟” ریفری کے پاس کوئی جواب نہ ہونے پر وہ خاموش ہوگئے۔ حارث رؤف نے مؤقف اپنایا کہ الزامات کے حق میں کوئی ثبوت نہیں اور اشارہ صرف شائقین کی خوشی کے لیے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close