ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
پاکستان نے 136 رنز کا ہدف دیا، جواب میں بنگلادیش 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکا۔ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور 13 گیندوں پر 19 رنز بھی بنائے، جس میں 2 چھکے شامل تھے۔ انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ شاہین آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 10واں مین آف دی میچ ایوارڈ ہے، جو کسی بھی فاسٹ بولر کا ریکارڈ ہے۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم کی جیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دبئی کی مشکل پچ پر کھلاڑیوں نے نظم و ضبط کے ساتھ شاندار فائٹ کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں