دبئی میں ایشیا کپ کے میچ میں فخر زمان کو متنازع آؤٹ قرار دینے پر پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے آئی سی سی سے باضابطہ شکایت درج کرا دی۔
ذرائع کے مطابق منیجر نوید اکرم چیمہ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ اور امپائرز منیجر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ پاکستانی ٹیم کا مؤقف ہے کہ اہم میچ میں غیر معروف اور نا تجربہ کار ٹی وی امپائر روچیرا پالیاگروگے کا تقرر کیا گیا، جنہوں نے فخر زمان کو کاٹ بی ہائینڈ قرار دیا، حالانکہ ری پلے میں شک کی گنجائش تھی۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور فخر زمان نے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا، جبکہ سابق کپتان راشد لطیف اور کئی کرکٹرز نے بھی اسے مشکوک فیصلہ قرار دیا۔ پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائرز کا ہی ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں