ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کے میچ سے قبل پی سی بی نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کرنے پر آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھ کر بائیکاٹ کا مؤقف دہرایا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام تحفظات دور ہونے اور باضابطہ اعلان کے بعد ہی ٹیم کھیلنے پر رضامند ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے پاس ریفری کو پاکستانی میچز سے ہٹانے کے سوا کوئی راستہ نہیں، جلد فیصلہ متوقع ہے۔ پاکستان نے آئی سی سی کی انکوائری کو بھی رسمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور نہ متعلقہ لوگوں سے رابطہ ہوا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے 15 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں ریفری کے رویے پر احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں