ویرات کوہلی کا بنگلورو بھگدڑ سانحے پر جذباتی ردعمل

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے 4 جون کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یہ سانحہ بنگلورو میں اُس وقت پیش آیا جب آر سی بی کی جیت کے بعد جشن منانے کے دوران 2 مختلف مقامات پر بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہجوم اس وقت بے قابو ہوگیا جب شائقین ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوئے، جہاں کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “زندگی آپ کو 4 جون جیسے دل توڑ دینے والے واقعات کے لیے کبھی تیار نہیں کرتی۔ ہماری فرنچائز کی تاریخ کا سب سے خوشگوار لمحہ ایک ہولناک سانحے میں بدل گیا۔” انہوں نے مزید کہا کہ کئی دنوں تک وہ ان متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کے بارے میں سوچتے اور ان کے لیے دعا کرتے رہے جن کی زندگیاں اس بھگدڑ میں متاثر ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close