پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق بین الاقوامی امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق خضر حیات کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کی عمر 86 برس تھی۔
خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی طرف سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی تھی۔ وہ 1970 کی دہائی میں امپائرنگ کی طرف آئے اور انہوں نے ٹیسٹ، ایک روزہ بین الاقوامی اور مقامی میچز میں امپائرنگ کی۔
خضر حیات نے 34 ٹیسٹ میچز اور 57 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے، جبکہ تین عالمی کپ میچوں میں بھی انہوں نے امپائرنگ کی۔
خضر حیات نے امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی وابستہ رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق بین الاقوامی امپائر خضر حیات کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






