بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے، حالانکہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں صرف 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے مجموعی طور پر 370 انٹرنیشنل اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پانچویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔ ان کے رنز کی تفصیل یوں ہے: ٹیسٹ میچز میں 4,366، ٹی20 انٹرنیشنل میں 4,302 اور ایک روزہ میچز میں 6,330 سے زائد رنز شامل ہیں۔

ان کے کیریئر میں 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اس سنگ میل کو عبور کرنے والے دیگر پاکستانی بیٹسمین میں انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 20,541، 17,790، 17,134 اور 16,213 رنز بنائے ہیں۔

بابر اعظم کی مستقل مزاجی اور شاندار کارکردگی نے انہیں پاکستان اور دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں شامل کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close