پاکستان کے معروف بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ کر ایک نیا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ففٹی بنانے کا ریکارڈ حاصل کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا۔
بابر اعظم نے 36 گیندوں پر 51 رنز بنا کر اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کی، جس کے ساتھ ہی وہ ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے، جن کے نام 39 نصف سنچریاں تھیں۔
گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد بابر اعظم مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر رہے، اور اگر وہ اس دوران کھیل رہے ہوتے تو کئی مزید ریکارڈز بھی ان کے نام ہو سکتے تھے۔
ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا، جہاں انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






