بڑا ٹاکرا ، پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے

 دبئی میں منعقدہ مکس مارشل ارٹ فائٹ میں پاکستان اور بھارت کے فائٹرز ایک بار پھر آمنے سامنے نظر آئیں گے ۔ 

پاکستانی فائٹر رضوان علی 23 اکتوبر کو دبئی میں بھارتی حریف رانا پرتاپ سنگھ سے مقابلہ کریں گے۔ اس فائٹ کو “بگر دین دی سپر بول” کا نام دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رضوان علی اب تک ناقابلِ شکست ہیں، قومی فائٹر 10 فائٹس میں 10 فتوحات اپنے نام کر چکے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ 2024 میں دبئی میں منعقدہ مقابلوں میں پاکستان کے رضوان علی نے پہلی فائٹ کے دوران انڈیا کے پوون گپتا کو ابتدا ہی میں ناک آؤٹ کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close