ونڈھوک: نمیبیا نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔
ونڈھوک میں قائم نئے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر ہدف حاصل کرتے ہوئے چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان کسی بھی فارمیٹ کا پہلا انٹرنیشنل میچ تھا۔
جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنائے، جیسن اسمتھ 31 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ریٹائرمنٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک صرف ایک رن بنا سکے۔
نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرمپلمین نے تین اور ہینگو نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نے 135 رنز چھ وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کر لیے۔ زین گرین نے اپنی سالگرہ کے دن ناقابلِ شکست 30 رنز بنا کر ٹیم کو یادگار فتح دلائی جبکہ کپتان گیرارڈ ایرسمس نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سائم لین اور برگر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں