آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، جانئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ستمبر 2025 کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

مینز کیٹیگری میں بھارت کے ابھشیک شرما، کلدیپ یادو اور زمبابوے کے برائن بینیٹ شامل ہیں۔ ویمنز کیٹیگری میں بھارت کی سمرتی مندھانا، جنوبی افریقہ کی تزمین برِٹس اور پاکستان کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کو نامزد کیا گیا ہے۔

سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تین میچوں میں 293 رنز اسکور کیے، جن میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہیں۔ وہ سیریز کی سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی رہیں، جس کے باعث انہیں پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close