ایشیا کپ کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ٹوئٹ پر سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔
آفریدی نے زور دیا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور یہی رویہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں پل بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو صرف کرکٹ ہی رہنے دیا جائے۔ سابق کپتان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ دنیا نے دیکھا تھا کہ جنگ کے وقت اسکور بورڈ 0-7 تھا، یہ حقیقت سب کچھ بیان کرتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مودی کے لیے ہیش ٹیگ #Big_office_small_man بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میچ کے بعد متنازع ٹوئٹ میں لکھا تھا: “کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، اور یہ بھی بھارت جیت گیا۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں