ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ یہ تاریخی مقابلہ آج (اتوار) کو دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران اب تک موسم خوشگوار رہا ہے اور بارش نے کسی میچ میں مداخلت نہیں کی۔ تاہم شائقین کے ذہنوں میں یہ سوال ضرور گردش کر رہا ہے کہ اگر فائنل بارش کی نذر ہو گیا تو نتیجہ کیا ہوگا؟
ایشیئن کرکٹ کونسل کے قواعد کے مطابق اگر میچ کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا تو ٹرافی دونوں ٹیموں کے درمیان تقسیم کر دی جائے گی۔ تاہم امکان کم ہے کہ ایسا ہو، کیونکہ پیر کے روز ریزرو ڈے رکھا گیا ہے تاکہ مکمل میچ کرایا جا سکے۔
اب تک ایشیا کپ کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ دو ٹیموں نے مشترکہ طور پر ٹائٹل جیتا ہو۔
موسمیاتی ادارے ’ایکیو ویدر‘ کے مطابق دبئی میں آج درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت (“ریئل فیل”) 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس شدید گرمی میں فائنل کی اہمیت اور سنسنی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں