ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں آج شام سات بج کر تیس منٹ پر پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف دبئی میں میدان میں اترے گا، جہاں شائقین کرکٹ میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں، بنگلادیش کے خلاف فتح حاصل کرنے والی ٹیم ہی بھارت کے خلاف میدان میں اتر سکتی ہے، جس میں صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم میں بھی ہاردیک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس بحال ہو چکی ہے اور دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا امکان کم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں