پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی بار کرکٹ اسکوررز کے لیے سالانہ کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے،
ملک کے سولہ ریجنز سے بیس اسکوررز کو یہ کنٹریکٹ دیے گئے ہیں جو یکم جولائی دو ہزار پچیس سے تیس جون دو ہزار چھببیس تک مؤثر ہوں گے۔ اس سے قبل اسکوررز کو صرف میچ فیس دی جاتی تھی، اب انہیں باقاعدہ مالی تحفظ دیا جائے گا۔ عبد اللہ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسپورٹس سسٹم کے ایک اہم مگر نظر انداز طبقے کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں