کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے اشعب عرفان نے بھارت کے ویر چھوثرانی کو سخت مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،
میچ کا اسکور نو گیارہ، چار گیارہ، گیارہ آٹھ، گیارہ آٹھ اور گیارہ آٹھ رہا، اسی طرح پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے جنہوں نے کولمبیا کے رونالڈ پولامینو کو گیارہ چار، دس بارہ، گیارہ سات اور گیارہ سات سے ہرایا، اس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم اکتیس ہزار دو سو پچاس امریکی ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں