پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی۔
مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی،پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26 اور 12-28 سے جیتا۔ پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔
پاکستان نے اتوار کو سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی،کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستاں نے پہلے میچ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-2 سے ہرایا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں