بھارت کیخلاف میچ میں معروف پاکستانی بلے باز کو اہم اعزاز حاصل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ایک اہم اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان وہ پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں جنہوں نے بھارتی بولر جسپریت بمرا کو انٹرنیشنل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں چھکا مارا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جسپریت بمرا نے اپنی بولنگ کے دوران 400 گیندیں کرائیں، لیکن یہ خاص اعزاز صاحبزادہ فرحان کے حصے میں آیا۔ یہ کارنامہ نہ صرف ان کی بیٹنگ مہارت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان کے لیے حوصلہ افزا لمحہ بھی ثابت ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close