جارح مزاج بلے باز کرس گیل بھی پاک بھارت میچ پر بول پڑے۔
کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ آج پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہے جو ہمیشہ شائقین کو جوش دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے سپر سٹارز اب ٹیم میں موجود نہیں ہیں، یہ دونوں حریف ٹیموں کا ایک نیا دور ہے۔
کرس گیل کا مزید کہنا تھا کہ ماحول بہت اچھا ہوگا اور کھیل سنسنی خیز ہونے کی امید ہے۔
مون سون بارشوں کے 11 ویں اسپیل، 16 ستمبر سے بارشیں
دوسری جانب میچ کے دوران بارش کا امکان بہت کم ہے ،موسم خشک اور رات کے وقت ہلکی ہوا کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی۔
میچ کے آغاز کے وقت درجہ حرارت تقریباً 32 تک گر جائے گا اور نمی کا تناسب 49 فیصد ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں