پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر آ گئی

پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان ہے یا نہیں، اس حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

دبئی حکام کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، میچ کے وقت درجہ حرارت تقریباً 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا، ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہوگا، جبکہ رات کے وقت ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹاس آج کے میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2014 سے اب تک دونوں ٹیموں کے آخری 8 میچز میں سے 7 میں پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم فاتح رہی۔ دبئی میں دونوں ٹیموں کے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ہر بار پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم جیتی۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت کو 10 وکٹوں سے اور ایشیا کپ 2022 میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔

خیال رہے کہ بھارت کو ٹورنامنٹ کا فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھاری مارجن سے کامیابیاں حاصل کر کے مضبوط واپسی کی ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی اسپن اٹیک کو بھارت کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close